حکومت سیکورٹی رسک بن چکی،مرتضیٰ جاوید عباسی 

  حکومت سیکورٹی رسک بن چکی،مرتضیٰ جاوید عباسی 

  

ایبٹ آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سیکورٹی رسک بن چکی ہے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئیجنوری میں اپوزیشن کا مارچ آخری معرکہ ہوگا،پشاور میں 22نومبر پی ڈی ایم اے جلسہ میں ہزارہ بھر سے تاریخی جلوس میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے،حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے قوم نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے،18نومبر کو مانسہرہ میں ورکر کنونشن ہوگا مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی،ہزارہ ڈویژن کی ڈویژنل  اور لائرز ونگ  کی تنظیم سازی  ایک ہفتہ میں مکمل ہوگی،پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی چائیے وہ سینئر عہدیدار ہی کیوں نہ ہو،مشکل حالات میں پارٹی کو تقسیم کرنے والے کسی رعایت کے۔مستحق نہیں ہو سکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں مرکزی نائب صدر سردار محمد یوسف کی قیادت میں پی ڈی ایم اے کے پشاور جلسہ اور ہزارہ کی پارٹی تنظیم سازی کے حوالہ سے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب  صدر رکن خیبر پختون خوا اسمبلی سردار محمد یوسف نے بھی خطاب کیا اس موقع رکن قومی اسمبلی ملک سجاد اعوان، سابق سپیکر سرحد اسمبلی حبیب اللہ ترین،سابق ایم این اے سردار مشتاق،سابق وفاقی وزیر  مملکت سردار شاہ جہان،سابق ایم پی اے قاضی محمد اسد،عبدالستار خان،راجہ فیصل زمان،سردار ظہور،سید مظہر شاہ، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نبیل عباسی،ضلعی صدر کوہستان گل بادشاہ،ضلعی صدر تورغر تیمور خان، آرگنائز ر سہیل انجم،تحصیل صدر شوکت ہارون خان جدون کے علاوہ ہزارہ بھر کے پارٹی ٹکٹ ہولڈر،عہدیدرارن شریک تھے،مرتضی جاوید عباسی کا۔کہنا تھا پشاور پی ڈی ایم میں ہزارہ سے بھرپور نمائندگی کرنے کے لئے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،قبل ازیں ہونے والے مشاورتی اجلاس کی کاروائی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 4مختلف قراردادوں کی مشترکہ منظوری دی گئی ہے جن میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر مذمت کرتے ہوئے حکومت سیمطالبہ کیا گیا وہ توہین کے مرتکب کرداروں کو بین الاقوامی انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کرے اور اس معاملے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کرے،مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام پس چکے ہیں جو حکومت کی کارکردگی کو عیاں کر رہا ہے،پشاور میں مدرسہ حملہ میں بے گناہ شہادتوں کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث دہشتگردوں کو بے نقاب کیا جائے اور سابق وزیر میاں محمد نواز شریف سمیت۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو انتقامی کاروائیوں کی بھی مذمت کی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں چوری کئے جانے والے مینڈیٹ پر سوال اٹھانے اور مرکزی کردار کو سامنے لانے پر کسی نے جواب نہیں دیا،ریاست کی طاقت سیاسی قیادت کو غدار ثابت کرکے یہ ملک کو کدھر کے کر جارہے ہیں،مرکزی نائب صدر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا مسلم لیگ ن ہزارہ کے اجلاس کی کاروائی کی توثیق کرتے ہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حق پہنچتا ہے،ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری سے قوم پریشان ہے وزیر جب بھی نوٹس لیتے ہیں مہنگائی بڑھ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہزارہ پر میاں محمد نواز شریف کے بڑے احسانات ہیں موٹر وے،گرڈ اسٹیشن،ڈیمز،سوئی گیس کے منصوبے انہوں نے دیئے،حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے فنڈ جاری کرے، سردار محمد یوسف کاکہنا تھا میاں نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں سلیکٹڈحکومت سے عوام تنگ اور نالاں ہیں اور اس سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،انہوں نے عوام سے کھوکھلے وعدے کئے ڈیڑھ کروڑ لوگ بیروز گار ہوئے اور نوکریاں دینے والوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بھی نہیں بڑھائی،سردار محمد یوسف کاکہنا تھا حکومت نے کسی کو نہیں بخشا اور میڈیا پر بھی قدغن لگائی،عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کو جاری رکھیں گے، انہوں نے صوبائی صدر امیر مقام،جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی پارٹی کے لئے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -