زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،اشتیاق ارمڑ

      زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،اشتیاق ارمڑ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخواہ کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے عملی اقدامات اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔ وہ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ صحت و تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں کی حقیقی معنوں میں بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں وسائل کی کمی نہیں جس میں معدنی جنگلات وغیرہ جیسے وسائل موجود ہیں اور عوام کے حقوق اور وسائل غضب کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ دستیاب وسائل غریب عوام کا حق ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ قومی وسائل کے تحفظ اور شفاف اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں اورایمانداری سے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کوشش کریں اور صوبے کی پائیدار ترقی پر کوئی سمجھوتا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب کے لیے محب وطن افراد کاکردار اہم ہے وہی افراد ملک و قوم کا حقیقی اثاثہ ثابت ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -