بٹ خیلہ،ایکسائز اہلکاروں   کی فائرنگ سے مسافر زخمی

  بٹ خیلہ،ایکسائز اہلکاروں   کی فائرنگ سے مسافر زخمی

  

بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ)ایکسائیز اہلکاروں نے ناکہ بندی سے بھاگنے والے گاڑی پر فائرنگ کرکے فلائنگ کوچ میں سوار مسافر کو زخمی کردیا، زخمی نے ایکسائز اہلکاروں کو معاف کرکے ان کے خلاف کوئی دعویداری نہیں کی۔ لیوی پوسٹ پل چوکی روزنامچہ رپورٹ کے مطابق ایکسائیز اہلکاروں نے مبینہ ناکہ سے بھاگنے والے موٹر کار فائرنگ کرکے سڑک سے گزرنے والے فلائنگ کوچ میں سوار مسافر امیر علی ولد اختر گل ساکن نوشہرہ کو زخمی کردیا، جبکہ ایکسائیز کی گاڑی بے قابو ہوکر کہائی میں گرگئی، جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کرلیا، زخمی کو ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچانے کے بعد ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا، لیوی رپورٹ کے مطابق زخمی نے ایکسائیز کے خلاف کسی قسم کی دعویداری سے انکار کراتے ہوئے انہیں معاف کردیا، ایکسائز افس ملاکنڈ بٹ خیلہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر کوئی رسپانس نہیں ملا۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -