مردان،سفاک قاتلوں نے جوانسال لڑکی پھانسی دے دی

مردان،سفاک قاتلوں نے جوانسال لڑکی پھانسی دے دی

  

مردان (بیورورپورٹ) جمال گڑھی میں نامعلوم سفاک ملزمان نے اٹھارہ سالہ دوشیزہ کو پھانسی دے کر موت کے گھاٹ اتاردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگئے مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی  تھانہ جبر پولیس کے مطابق بدھ کے روز علاقہ سرفرازکلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے قریب کھیتیوں میں ایک نامعلوم 18سالہ لڑکی کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے پھانسی دے کر قتل کیا ہے مقتولہ کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے پولیس کے مطابق مقتولہ کا قد پانچ فٹ ہے اور سیاہ پھولدار کپڑے زیب تن ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -