پیپلز ایس ایف کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیپلز ایس ایف کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن گورنمنٹ کالج کے طلباء نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے فرانس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت جی ایس صادق شاہ  اور دیگر ساتھیوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر فراس کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرانس کی جانب سے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی پر زور مذمت کررتے ہے اور انہیں یہ پیغام دیتے ہے کہ مسلمانوں کو نبی ﷺ جان سے زیادہ عزیز ہے اور کسی صورت گستاخی قبول نہیں کی  جائے گی اور فرانس کی حکومت اپنا قبلہ درست کریں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس کے سفیر کو فلفور نکالا جائے اور فرانس کے مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے