ناموس رسالت ؐ پر آنچ نہیں آنے دینگے: مولانا گل نصیب 

ناموس رسالت ؐ پر آنچ نہیں آنے دینگے: مولانا گل نصیب 

  

 صوابی(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ کسی کو ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دینگے ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ اور ایمان کا جز ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع شوکا ڈاگئی او ر اور مدا خیلہ شیوہ میں سیرت النبی کانفرنس اور ختم القر آن کی الگ الگ تقاریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جس سے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق اور سابق ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلم ممالک میں مسلمانوں، علماء کرام اور بے گناہ کا قتل عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کارکنان جمعیت پر زور دیا کہ وہ بائیس نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے تاریخی جلسہ عام میں بھر پور انداز میں شرکت کو یقینی بنائیں اور یہ ثابت کریں کہ ملک کے عوام موجودہ حکومت کی ناکامی اور نااہلی سے تنگ آچکے ہیں ملک کی تاریخ میں 77سالوں میں کسی دور حکومت میں اتنی مہنگائی نہیں آئی تھی جتنی موجودہ پی ٹی آئی حکومت میں عرصہ آڑھائی سال میں عوام پر مسلط کر دی ہے۔ جب کہ اس کے باوجود اشیائے خوردونوش، پیٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافہ روز بروز کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں جب کہ حکمران ملک میں امن و امان اور عوامی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک ملک کے عوام کو حکومت سے نجات دلانے کے لئے آخری راونڈہو گی عوام حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہیں پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک اقتدار نہیں بلکہ ملک کے عوا م کو بد ترین مہنگائی، بد امنی اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں کی کامیابی کے لئے قر آن و سنت پر عمل کو یقینی بنائیں آج دنیا میں مسلمان جس مشکلات اور مسائل سے دوچار ہے یہ سب کچھ قر آن و سنت سے روگر دانی ہے مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں مدارس کے علماء کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -