ہنگو، پاکستان اور ریاست کیخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے: حسن خان ایڈ ووکیٹ 

ہنگو، پاکستان اور ریاست کیخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے: حسن خان ایڈ ووکیٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ہنگو(بیورورپورٹ) فرانسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے،فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور نبی کریم کی شان میں گستاخی پر ہر مسلمان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،سنی سپریم کونسل ہنگو میں ہروینشل لینڈ کی آڑ میں عوام سے چھت نہ چھینے،اہل سنت والجماعت کوہاٹ نے روڈ نصرت خیل،کچہ پکی  معاملے پر ہنگو کے عوام کا ساتھ دیا ہے یہ تعاون لائق ستائش ہے،پاکستان اور ریاست کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گئے  ان خیالات کا اظہار سنی سپریم کونسل کے رہنماؤں حسن خان ایڈوکیٹ،مولانا محمد یوسف،مولانا عبد الجلیل،نور رحمان المعروف ٹکا خان،سیف الرحمان بنگش،ٹریڈ یونین صدر ظفر اقبال،سیکریٹری ٹریڈ یونین حافظ حشمت،کیمسٹ صدر جنت گل اور دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر عبد الواحد اورکزئی،،عزت شاہ اور دیگر مشران بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن خان اور دیگر نے کہا کہ فرانسی صدر نے ہمارے نبی کے لیے جو نازیبا اور قابل مزمت الفاظ بجے ہیں ان کی مزمت کرتے ہیں اسی طرح گستاخانہ خاکوں پر بھی سنی سپریم کونسل اور اہل سنت والجماعت ہنگو کے دل زخمی ہیں انہوں نے اپیل کی کہ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور حکومت فوری طور پر فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرئے۔سنی سپریم کونسل کے مشیران نے ہنگو عوام کی مشکلات کے تناظر میں اہل سنت والجماعت کوہاٹ کے کردار کی بھی تعریف کی اس کے علاؤہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہنگو میں لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا آپریشن بند کیا جائے۔سنی سپریم کونسل نے واضح کیا کہ ریاست مخالف بیانات اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا