گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بٹ خیلہ میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے 

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بٹ خیلہ میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے 

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بٹ خیلہ میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے، آل پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن ملاکنڈنے ظفرپارک سے پرانہ بس سٹینڈ تک جبکہ طلبہ نے کالج سے پریس کلب سے احتجاجی جلوس نکال کر فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ سے جذبہ عقیدت اور فرانس حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے فرانسیسی سٹیشنری، کاغذ،کارڈز اور دیگر مصنوعات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا مراد، حاجی شاکر اللہ، زوار حسین، علی محمد، سکندر حیات اور منصور ابرار وغیرہ نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کسی بھی حالت میں معافی کی مستحق نہیں، حکومت فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بد کریں اور فرانس میں پاکستانی سفیر کو واپس بلاکر فرانس سے ہمیشہ کے لیے سفارتی تعلقات ختم کریں، پریس کلب کے سامنے طلبہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ نمائندوں محمد سہیل، نوید رحمان، حماد نعیم، بلاول خان اور محمد ساجد نے بھی فرانس حکومت کی اس اقدام کی مزمت کی اور پیغمبر اسلام ﷺ کی شان کے لئے ہرقسم قربانی دینے کا اعلان کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -