ن لیگ کارکنوں کا مرکزی قیادت کو اداروں کیخلا ف بیانیہ تبدیل کرنے کا مشورہ 

      ن لیگ کارکنوں کا مرکزی قیادت کو اداروں کیخلا ف بیانیہ تبدیل کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور کابینہ کے عہدیداروں نے مسلم لیگ کے مرکزی قیادت کو اداروں کے خلاف بیانیہ کو تبدیل دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ادارے مظبوط ہونگے تو پاکستان مستحکم ہوگا اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں خیبر پختونخوا مسلم لیگ (ن)کے سنیئر نائب صدر ایڈوکیٹ انتخاب چمکنی اور  نائب صدر  فضل اللہ داود زئی  اور دیگر عہدیدداران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ا یک نظریاتی جماعت  اور تخلیق پاکستان کی  جماعت ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنان محب وطن ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں جبکہ اپنے اداروں کو  مستحکم کرنے کے خواہاں ہے کیونکہ پاکستان کے ادارے مستحکم ہونگے تو پاکستان مظبوط ہوگا انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی جانب سے اداروں کے خلاف بیانیہ میں تبدیلی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ  ہمیشہ سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ہیں، ہمیشہ رہینگی انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ اپنے اداروں کی مضبوطی کی بات کریں،فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ان سے نظریں نہیں چرا سکتے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے کابینہ عہدیداران اور کارکنان نے کہ قیادت کے بیانیئے سے نظریاتی بنیاد پر اختلاف کرتے ہیں جبکہ مرکزی قیاددت کو مشورہ یتے ہے کہ اداروں کے خلاف بیانیہ میں  تبدیلی کی جائے۔