الخدمت فاؤنڈیشن صحت سہولت کارڈ ز، پریس کلب کے00 3صحافیوں میں کارڈ تقسیم 

الخدمت فاؤنڈیشن صحت سہولت کارڈ ز، پریس کلب کے00 3صحافیوں میں کارڈ تقسیم 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور پریس کلب اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مابین صحت سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاہدہ کے بعد300سے زائد صحافیوں میں میڈیکل کاڈرز  تقسیم کردیئے گئے جس کے تحت پشاور پریس کلب کے ممبران کی او پی ڈی مکمل طور پر فری جبکہ ڈائیگناسٹک سہولیات سمیت دیگر علاج میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے پشاور پریس کلب میں ممبران میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹراقتدار احمد روغانی‘ ہیلتھ منیجرڈاکٹر شکیل احمد‘ الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی میڈیا منیجر و ترجمان نورالواحد جدون‘ پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی‘ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری امیر معاویہ‘ عمران ایاز‘ ارشاد میدانی اور دیگر سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقتداراحمد روغانی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے صحت سہولیات میں رعایت کا مقصد صحافیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا اور پشاور پریس کلب انتظامیہ کے مابین ہونے والے ایم او یو کے تحت صحافیوں کیلئے الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور میں او پی ڈی مکمل طور پر فری ہو گی اور صحافیوں کی مخصوص پرچی پر علاج معالجہ کیا جائیگا تاکہ ہسپتال انتظامیہ کو آگاہی حاصل ہو کر وہ پشاور پریس کلب کا ممبر ہے جبکہ دیگر علاج معالجے میں 50 فیصد رعایت دی جائیگی اور کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے بھی نصف فیس وصول کیا جائیگا حالانکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی فیس دیگر اداروں کے مقابلے میں پہلے سے 50 فیصد کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے صحافیوں کیلئے کھلے ہیں جن کے ساتھ پورا تعاون کیا جائیگا۔ تقریب کے اختتام پر صحافیوں میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کئے گئے جس پر پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -