کوہاٹ میں 6 ہائیر سیکنڈری سکولوں پر تعمیراتی کام جاری 

  کوہاٹ میں 6 ہائیر سیکنڈری سکولوں پر تعمیراتی کام جاری 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ضیاء اللہ بنگش کے حالیہ منظور کردہ چھ ہائیر سکینڈری سکولوں پر کام جاری ہوگیا اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ عبدالسلام نے گورنمنٹ ہائی سکول بہزادی چکر کوٹ کا دورہ کیا انہوں نے سکول میں جاری تعمیراتی کام اور ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے سائٹ کا معائنہ بھی کیا انہوں نے سکول کی تعلیمی حالت اور ایس او پیز کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایک ہزار سے زائد زیر تعلیم طلبہ پر مشتمل اس ادارے کو قابل مثال قرار دیا انکا کہنا تھا کہ کوہاٹ شہر کے ہزاروں طلبہ کے لیے اکلوتا ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 کوہاٹ ناکافی ہیاور اب وہ طلبہ کی بڑی تعداد کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے انہوں نے بہزادی سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دینے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ محکمہ تعلیم اس کے سٹاف کی فوری منظوری اور تعمیر میں بھر پور تعاون کرے گا اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قیصر خان وزیر فوکل پرسن مشیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختون خواہ حاجی محمد وحید اے ڈی او پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ارشد شریف اور پرنسپل فرید انور بھی موجود تھے واضح رہے کہ کوہاٹ میں طلبہ کی بڑھتی تعداد اور صرف ایک سکینڈری سکول کے ناکافی ہونے پر مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ ضیاء  اللہ بنگش نے بھرپور عوامی مطالبے اور طلبہ کی پریشانی کا ادراک کرتے ہوئے کوہاٹ شہر کے تمام ہائی سکولوں کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دیدیا ہے اور ان میں کاغزئی کا سکول بھی شامل ہے گزشتہ دنوں حاجی محمد وحید گروپ کے سربراہ حاجی محمد وحید نے ضیاء اللہ بنگش ملاقات کی تھی اور انہیں کوہاٹ شہر میں میٹرک سے پاس ہونے والے طلبہ کی مشکلات سے آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں انہوں نے کوہاٹ شہر کے 5 اور مضافات کے ایک سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینے کے فوری احکامات جاری کئے واضح رہے کہ 1988.میں صوبائی ہائیر سکینڈری سکول سسٹم شروع کیا اور 2010 میں نمبر ایک سکول کوہاٹ کو ہائیر سکینڈری کا درجہ ملا تین عشروں میں کوہاٹ میں صرف ایک ہی ہائیر سکینڈری سکول تھا لیکن حقیقی عوامی نمائندے ضیاء  اللہ بنگش نے انقلابی اقدام کرتے ہوئے کوہاٹ کے سارے ہائی سکولوں کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے کر فوری کام بھی شروع کروادیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -