چارسدہ،تحصیل بار میں  فائرنگ،4 زخمی،2 گرفتار

چارسدہ،تحصیل بار میں  فائرنگ،4 زخمی،2 گرفتار

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) پولیس سٹیشن سٹی کے حدود تحصیل بازار میں فائرنگ۔ بچے سمیت چار افراد زخمی۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے موقع پر دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن سٹی کے حدود تحصیل بازا رمیں دو فریقین کے درمیان دکان کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے فوری بعد اے ایس آئی فضل اللہ خان نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے مطابق فریق اول سے نیاز علی،شاہ حسین اور اسدعلی نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں احمداللہ،عبدالرشید اور ایک بچہ حارث شدید زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دوسرے فریق سے نیاز علی زخمی ہوا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -