سری لنکا کی جیلوں میں قید41پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

سری لنکا کی جیلوں میں قید41پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکا خصوصی طیارہ سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کولے کروطن پہنچ گیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکا خصوصی طیارہ پی کے 9873 سری لنکا سے 41 پاکستانی قیدیوں کولے کروطن پہنچ گیا ہے۔ قیدیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 88 اہلکار اورافسران بھی وطن پہنچے ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایف آئی اے نے قیدیوں کوانسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔ مزید ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کوگھروں کوبھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ 41 پاکستانی سری لنکا کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں قید تھے۔
قیدی