مشیر خزانہ اور وزیراعلٰی سندھ کا ورچوئل رابطہ، گندم کی یکساں امدادی قیمت پر تبادلہ خیال 

مشیر خزانہ اور وزیراعلٰی سندھ کا ورچوئل رابطہ، گندم کی یکساں امدادی قیمت پر ...

  

 اسلام آ باد (آ ئی این پی)  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ورچوئل ملاقات میں ملک میں گندم کی یکساں امدادی قیمت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ یکساں امدادی قیمت سے کاشتکار اور صارف دونوں کو فائدہ ہوگا،  امدادی قیمت کے مالی اعتبار سے دور رس اثرات کو بھی دیکھنا ہوگا مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی، ملاقات میں موجودہ مالی سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی،  اس موقع پروفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری فوڈ بھی موجود تھے، ملک میں گندم کی یکساں امدادی قیمت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،مشیر خزانہ نے کہاکہ یکساں امدادی قیمت سے کاشتکار اور صارف دونوں کو فائدہ ہوگا،  امدادی قیمت کے مالی اعتبار سے دور رس اثرات کو بھی دیکھنا ہوگا۔

مشیر خزانہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -