حکومت دیرپا ملکی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ صوبائی وزیر خزانہ 

حکومت دیرپا ملکی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ صوبائی وزیر خزانہ 

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ حکومت دیرپا ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے، اداروں کی کارکردگی (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

میں اضافہ اورسروس ڈلیوری بہتر کرنے کے لئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں، صدیوں پرانے سر وس سٹریکچر و ڈلیوری کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں نا صرف بہترین سہولیات میسر ہوں گی بلکہ اداروں پر اعتماد میں پختگی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکواۃ چوہدری محمد شفیق،ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے کہا کہ تیز رفتار تعمیر و ترقی کے تسلسل کیلئے سرکاری اداروں کا مضبوط انفراسٹرکچر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت، تعلیم، زراعت، پولیس سمیت تمام ادار وں میں جدید اصلاحات سمیت شہری و دیہی علاقوں کی یکساں ترقی حکومتی ایجنڈا میں سرفہرست ہے۔مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کو وفاقی سطح پر وزیر اعظم اور صوبائی سطح پر وزیر اعلیٰ پنجاب براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں، حکومت کی بہتر پالیسی کے باعث مہنگائی کا گراف بتدریج کم ہو رہا ہے اور جلد حکومت مہنگائی کو کنٹرول میں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کو صوبہ کا ماڈل ضلع بنائیں گے جس کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 12سہولت بازار قائم ہیں جہاں پر عوام کو معیاری اشیاء ارزاں نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے درآمد کردہ چینی بھی ضلع بھر میں شہری و دیہی علاقوں میں قائم فیئر پرائس شاپس پر82روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ضلع میں کسی بھی اشیاء ضروریہ کی کمی نہیں انتظامیہ اشیاء روزمرہ کی قیمتوں، طلب و رسد کی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔اجلاس میں محکمہ زراعت، صحت، ایجوکیشن، ڈویلپمنٹ سیکٹرز کے اداروں نے اپنی محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -