کبیروالا: غیر رجسٹرڈ سکولز‘ اکیڈمیاں اوپن‘ طلباء کا مستقبل تاریک

کبیروالا: غیر رجسٹرڈ سکولز‘ اکیڈمیاں اوپن‘ طلباء کا مستقبل تاریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بارہ میل (نامہ نگار) کبیروالا و نواحی علاقوں میں سینکڑوں کے حساب سے غیر رجسٹر ڈ سکولز اور اکیڈمیاں قائم ہوگئیں، میٹرک پاس سٹاف سکولوں میں بچوں کو تعلیم دینے لگا(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
، تفصیل کے مطابق کبیروالا نواحی علاقوں میں سینکڑوں کے حساب سے غیر رجسٹرڈ سکولز اور اکیڈمیاں قائم ہوچکی ہیں ان غیر رجسٹرڈ سکولوں میں میٹرک،ایف اے پاس سٹاف سکولوں کے بچوں میں تعلیم دینے لگے ان غیر رجسٹرڈ سکولوں میں بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے جس سے سکول مالکان بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں امتحانات کے بعد جب رزلٹ آتا ہے تو یہ سکولز مالکان قد آورپبلسٹی بورڈوں پر اپنے مرضی کے بچوں کے نمبر لکھ لگا دیتے ہیں اور علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشین فرضی ظاہر کرتے ہیں عوامی وسماجی اور بچوں کے والدین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔
مستقبل تاریک