ملتان: اساتذہ پر کونا کا حملہ‘ 2 سکول بند

 ملتان: اساتذہ پر کونا کا حملہ‘ 2 سکول بند

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کے سکولوں میں کورونا کے کیسز میں روز (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

بروز اضافہ ہورہا ہے،مزید کئی سکولوں کے اساتذہ کورونا کا شکار ہوگئے، تفصیل کے مطابق ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے گزشتہ روز بھی 2 مزید سکولوں میں کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے اس طرح اب تک ملتان میں کورونا سے متاثر ہونے والے سکولوں کی تعداد 9 ہوگئی گزشتہ روز گورنمنٹ ایم اے جناح ہائی اسکول قاسم پور، گرلز ہائی اسکول بستی ڈوگراں کے 2 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق کے بعد اسکول بند کردئیے گئے،   محکمہ صحت ملتان کی جانب سے تمام اساتذہ کو ٹیسٹ کرانے کا حکم جاری کردیا گیا، واضح رہے منگل کو بھی 2 سکولوں میں کورونا کا انکشاف ہوا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -