فیروزہ‘ پکا لاڑاں کیلئے سوئی گیس فراہمی کے لئے کوششیں تیز‘ مخدوم مبین احمد
لیاقت پور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمدنے کہا ہے کہ فیروزہ اور پکالاڑاں کے (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
لئے سوئی گیس کی فراہمی کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری،زیرتکمیل فراہمی آب اور نکاسی آب کے منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے وسائل کو بروے کار لایا جاے گا،ان خیا لات کااظہار انہوں نے معروف سیاسی شخصیت اور امیدوار براے چیئرمین جام ریاض احمد لاڑ کی طرف سے دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا،انہوں نے کہا کہ فیروزہ اور پکالاڑاں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے اڑھائی سال قبل ہم نے سروے کروایا تھا،تاہم فنڈز ملتے ہی اس منصوبہ کو عملی جامع پہنائیں گے،جبکہ فیروزہ میں فراہمی آب اور نکاسی آب کے منصوبہ جات کی تکیمل کے لئے اقدا مات اٹھا ئے جائیں گے،اس کے لئے انتظامیہ سے بات چیت کجی جاے گی،مخدوم سید مبین احمدنے کہا کہ قصبہ فیروزہ میں ٹف ٹائل اور پختہ سڑکو ں کے لئے فنڈزفراہم کریں گے،قبل ازیں جام ریاض احمد لاڑ اور الحاج رانا محمدشاہد زرگر نے مخدوم مبین احمد کو قصبہ فیروزہ کے حل طلب مسا ئل کی طرف توجہ دلائی،عشائیہ میں سابق ناظم جام محجوب احمد ایڈووکیٹ،رانا عبدالحمیدزرگر،چوہدری وحید ارشد،چوہدری محبوب احمد،جام عبدالمجیدتبسم،جام شاہد جھارگی،حافظ جام حسین،چوہدری عرفان احمد گھمن،قمر سہیل ایڈووکیٹ،عبدالجباررحمانی،محمد باقرالزمان،جام یوسف،شکیل گل، علامہ حسین احمد سعیدی،جام عاشق راشد،جام شاہد جھارگی،چوہدری شبیر احمد،طارق چانڈیہ،جام فیاض احمد،چوہدری محمدنعیم،جام مجاہد حسین،رانا محمودالحسن تبسم سمیت دیگر نمائندہ افراد موجود تھے۔
مبین احمد