رحیم یار خان: پولیس بھرتی کے دوران جعلی امیدوار گرفتار‘ تحقیقات شروع 

رحیم یار خان: پولیس بھرتی کے دوران جعلی امیدوار گرفتار‘ تحقیقات شروع 

  

  رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی میں جعلی امید وار اور جعلی رسید دینے والا اور اس کے کارندے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے‘گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ اے (بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

ڈویڑن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی میں جعلی امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا‘ندیم نامی امیدوار کی جسمانی پیمائش کے دوران بوتھ نمبر چھ پر سلپ پیش کی جو جعلی نکلی جسے پولیس نے موقع پر دھر لیا‘ پولیس تھانہ اے ڈویڑن کے ایس ایچ او اسد مستوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آغا محمد یوسف‘ ڈی پی او منتظر مہدی اور ایس ایس پی عمران احمد بھرتی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ امیدوار ندیم کو تعلیمی معیار پورا نہ ہونے پر بھرتی کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔فرمان گجر نامی نوسر باز نے ندیم کو جعلی رسید بنا دی تاہم پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نوسر باز فرمان گجر پہلے بھی ایسی سرگرمیوں کیلئے بدنام ہے‘نوسر باز نے جعلی رسید بنانے کیلئے ندیم سے پچیس ہزار روپے وصول کئے ہیں۔پولیس تھانہ اے ڈویڑن نے جعلی سازی کا مقدمہ درج کرکے ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے‘بھرتی محض میرٹ پر ہو گی امیدوار منفی ہتھکنڈے استعمال نہ کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -