لیگی قائد کا بیانیہ‘ متعدد ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار 

      لیگی قائد کا بیانیہ‘ متعدد ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار 

  

جام پور (نامہ نگار) اپوزیشن پی ڈی ایم اے جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ اپوزیشن اپنے قائدین کی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔ (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

مسلم لیگ ن کے متعدد ارکان وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطے میں ہیں۔ لیگی رہنماء کے بیانیہ کی وجہ سے پارٹی کا ساتھ دینے کی بجائے فوج اور ریاستی اداروں کی حمایت کے خواہاں ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں راجن پور میں لغاری۔ دریشک۔مزاری اتحاد کے مامزد امیدوار کامیا ب ہو نگے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں تعلیم اور ہیلتھ کے شعبے ترجیحات میں شامل ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیرلائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے پی ٹی یو کے ضلع عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری۔غلام شبیر سکھانی۔ ملک حفیظ اللہ خان بھی موجود تھے۔پی ٹی یو کے عہدیدارن نے ضلع میں ڈی ای اوز اور ڈپٹی ایجوکیشن افسران سمیت دیگر خالی اسامیوں پر تقرری کے علاوہ اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کے لیے فرنیچرز۔ سٹاف اور فنڈز  کی منظوری۔ ضلع بھر کے اداروں کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری وزیر اعلی پنجاب سے حاصل کرنے اور روجھان اور علاقہ پچادھ میں ایجوکیٹرز کی بھرتی میں رولز میں علاقائی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترامیم کا بھی مطالبہ کیا۔ جس پر صوبائی وزیرنے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے حلقہ میں مختلف لوگوں کی شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے علاوہ وفات پاجانے والے لوگوں کی وفات پر ان کے ورثناء سے اظہار افسو س بھی کیا۔ 

تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -