جوڈیشل کمپلیکس کو خوبصورت بنانے  کیلئے اقدامات تیز‘ وکلاء مسائل حل  کرنیکا تہیہ کرلیا‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن  جج رحیم یار خان کا تقریب سے خطاب

 جوڈیشل کمپلیکس کو خوبصورت بنانے  کیلئے اقدامات تیز‘ وکلاء مسائل حل  ...

  

 صادق آباد(نمائندہ خصوصی)بار اور بینچ کے مابین خوشگوار تعلقات سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہوتی ہے، (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

بار ایسوسی ایشن کو درپیش تمام مسائل مرحلہ وار حل کروائے جائیں گے،صدر بار میاں خالد بن سعید نے وکلاء مسائل بارے آگاہ کیا ہے، جدید جوڈیشل کمپلیکس کو مزید خوبصورت بنایاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخان راؤ محمد سلیم نے گزشتہ روز بار روم میں اپنے اعزا ز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج منصف خان، ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھٹی،سول جج درجہ اول محمد عمران قریشی‘ سول جج درجہ اول نذر عباس خان‘ سول جج یاسر عرفات‘ سول جج محمد شاہد جوئیہ‘ سول جج عابد بشیر چوہدری‘صدر بار میاں خالد بن سعید‘ جنرل سیکرٹری جام محمد حنیف ولانہ‘ نائب صدر سید عابد حسین گیلانی‘ترجمان بار ملک عبدالرؤف سولنگی، کوارڈی نیٹر صدر بار تبسم حسین وڑائچ،عبدالمجید رحمانی‘ حفیظ الرحمن حفیظ‘اعجاز حسین چوہدری‘نعمان اقبال‘ محمد ہمایوں ریاض سمیت سینئر اور جوننیئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر بار نے بار روم پہنچنے پر ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن جج راؤ محمد سلیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا،انھوں نے اپنے خطاب میں باراور وکلاء کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا،نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بار جام محمد حنیف ولانہ نے سر انجام دئیے،آخر میں نائب صدر بار سید عابد حسین گیلانی نے ملک کی ترقی،خوشحالی، امن اور سلامتی کیلئے دعا کروائی۔

اقدامات تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -