بہاولپور: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی  کی لاہور سے آئے وفد کیساتھ ملاقات  تدریسی‘ تحقیقی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ

   بہاولپور: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی  کی لاہور سے آئے وفد کیساتھ ...

  

 بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

 صحافت کی تعلیم سے وابستہ اساتذہ کا پاکستان میں میڈیا کی ترقی اور ترویج میں انتہائی اہم کردار ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف پنجاب سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ایچ رحمن کر رہی تھیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ جامعہ مختصر عرصے میں قومی اور عالمی اُفق پر ایک بہترین اعلیٰ تعلیمی اِدارے کے طور پر اُبھری ہے۔ وفد کے اراکین نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں وائس چانسلر کے ویژن کو سراہا اور اُسے دوسری جامعات کے لیے ایک بہترین ماڈل قرار دیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے آئے ہوئے وفد نے شعبہ میڈیا سٹڈیز کا دور ہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ اور اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن سٹڈیز سے خصوصی بریفنگ دی اور پاکستان میں میڈیا کے شعبے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کے اساتذہ اور سکالر آئندہ سیشن میں ڈاکٹرل پروگرام میں پنجاب یونیورسٹی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر واجد علی خان، ڈاکٹر عابدہ نورین، ڈاکٹر اویس گیلانی، ڈاکٹر زبیر جتوئی، ڈاکٹر ملک عدنان، علی حسن، شفق منظور اور ایسوسی ایٹ لیکچرر موجود تھے۔ 

تفصیلی بریفنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -