ملتان: مختلف علاقوں میں چور‘ ڈاکو سرگرم‘ لاکھوں روپے قیمتی سامان غائب 

        ملتان: مختلف علاقوں میں چور‘ ڈاکو سرگرم‘ لاکھوں روپے قیمتی سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)
زرعی یونیورسٹی کے قریب شہزاد حسین سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و گھڑی اور موبائل مالیت65ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے تحصیل چوک پر اصغر علی سے تین نامعلوم افراد شارٹ گن لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ننگانہ چوک محمد عثمان دو ڈاکو نے نقدی و موٹرسائیکل مالیت68ہزار لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے گلبرگ کالونی محمد مہران سے موٹرسائیکل سوار دوافراد جھپٹا مارکر نقدی و موبائل مالیت42ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ممتازنور ٹانگرہ کی فیملی سے دو ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 17ہزار سمیت طلائی زیور لیگئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے پرانی گنا منڈی شفیق حسین کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر آباد کے علاقے بہاولپور سکھا رانا وکیل کے گھر سے نقدی و زیور مالیت 83ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی محمد طارق کیگھر سے نقدی و موبائل مالیت 65ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے بلال کا لوڈر رکشہ، اکبر خان کی موٹرسائیکل، محمد حاشر نعیم کے گھر سے نقدی و موبائل مالیت63ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے نو گائے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد مدثر کے کارٹن شوز مالیت7لاکھ50ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے شاہد رانا کی موٹرسائیکل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے رفیق احمد کے مویشی مالیت1لاکھ70ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے ارباب صادق، محمد عمران، صدر شجاعباد کے علاقے آصف کی موٹرسائیکلیں، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے عبدالروف کی دوگائے مالیت1لاکھ60ہزار جبکہ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے یونس علی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
وارداتیں