صادق آباد: لُنڈا بازار کو خالی کرنیکا منصوبہ‘ دکانداروں کا احتجاج 

صادق آباد: لُنڈا بازار کو خالی کرنیکا منصوبہ‘ دکانداروں کا احتجاج 

  

 صادق آباد(نمائندہ خصوصی)ریلوے حکام نے لنڈا بازار صادق آبا دکو خالی کروانے کے لئے کمر کس لی،ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح اہلکار اور بھاری مشینری اسٹیشن پر پہنچا دی گئی بروقت اطلاع پر دکانداروں نے اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا مذاکرات کے بعد آپریشن(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

 ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے گزشتہ روز لنڈا بازار میں آپریشن کی تیاری کی گئی اس موقع پر بھاری مشینری اور عملہ اسٹیشن پر پہنچایا گیا جب کہ ریلوے پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود رہی جیسے ہی آپریشن کی اطلاع دکانداروں کو ملی انہوں نے اسٹیشن پر آکر احتجاج کرنا شروع کردیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دکاندار ابرار نے بتایا کہ 32سال سے ہم محکمہ ریلوے کے لیز ہولڈر ہیں چند شر پسند عناصر کی وجہ سے 500افراد کو بے روز گار کرنے کی سازش کی جارہی ہے،ہم پہلے بھی  32سال سے مذکورہ جگہ کا رینٹ دے رہے ہیں اور اب بھی دینے کے لئے تیارہیں ہماری ریلوے حکام اور پنجاب حکومت سے اپیل ہے کہ ہمیں بے روزگار نہ کیا جائے اور طے کردہ رینٹ ہم سے لیتے ہوئے ہمیں مذکورہ جگہ پر اپنا کاروباری کرنے کی اجازت دی جائے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -