محکمہ انہار: مشینری چوری سکینڈل چیف انجینئر کا نوٹس‘ تحقیقات شروع

 محکمہ انہار: مشینری چوری سکینڈل چیف انجینئر کا نوٹس‘ تحقیقات شروع

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ انہار ڈیم مشینری چوری سیکنڈل پرچیف انجینئر انہار نے ایکشن لے لیا‘ سب انجینئر(بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

تبدیل کرکے تحقیقات کاعمل شروع کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق نہرلاڈم سرلاٹاں سنگھار کے علاقہ میں کروڑوں روپے کی مالیت سے حکومت نے منی ڈیم تعمیرکرایاتھاجوکہ2006 سے آپریشل تھالیکن محکمہ انہارکے عملہ کی غفلت کی بناپروہاں سے مشینری چوری ہوگئی اورڈیم بھی تباہ ہوگیاتھاجس کے بعدچیف انجینئرانہار بہاولپورزون خالدبشیرنے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سب انجینئرمہرمختار کوتبدیل کرکے بہاولنگربھجوادیاہے اوراس وقوعہ کی تحقیقات کیلئے بھی کمیٹی بنادی ہے ذرائع کے مطابق میٹ ظہورحسین کوڈیم کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اوراب اسے ہی ذمہ دار ٹھہرائے جانے کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔

مشینری چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -