غریب متاثر‘ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے  کیلئے عملی اقدامات کرے‘ میاں زاہد حسین

       غریب متاثر‘ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے  کیلئے عملی اقدامات کرے‘ میاں ...

  

  ملتان(نیوز رپورٹر)ایف پی سی سی آئی نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین اورپاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صد(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

ر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمت کم کئے بغیر مجموعی مہنگائی سے نمٹنا ناممکن ہے۔ گندم کی امدادی قیمت2 ہزار روپے من مقرر کرنے سے مہنگائی میں کمی کی توقعات ختم ہو جائیں گی۔ مہنگائی سے شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جہاں مجموعی مہنگائی تمام سابقہ ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ شہروں کے ساتھ دیہات میں بھی مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ ملکی ا?بادی کا بڑا حصہ دیہی علاقوں میں رہتا ہے جنھیں ریلیف دینا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ40 کلو گندم 22 سے 2400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے امدادی قیمت1600 روپے رکھنے پر اسکی قیمت اٹھارہ سے انیس سو روپے من تک گر سکتی ہے تاہم اگر اسے صوبہ سندھ اور بعض دیگر سیاستدانوں کی خواہش کے مطابق 2 ہزار روپے تک بڑھایا گیا تو اسکی قیمت میں کوئی کمی نہیں ا?ئے گی بلکہ اس میں اضافہ ممکن ہے جس سے دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ ملکی مفادات کے مطابق گندم کی درا?مد کی صورت میں بھی اسکی قیمت میں کمی ممکن ہے جس سے مہنگائی کم ہو جائے گی مگر اسکے لئے گورننس کا نظام بہتر بنانا ہو گا جس کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چینی کی قیمت میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم گنے کی بہتر فصل کی وجہ سے چینی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ دوسری طرف گردشی قرضہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اگر آئی ایم ایف کے دباء وکی وجہ سے ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا اس لئے اس ادارے کی خواہشات پر عمل درآمد موخر کیا جائے تاکہ عوام پر مزید دباء و نہ بڑھے۔ موجودہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں جنھیں بڑھانے کے لئے بجلی کے نرخ میں کمی سمیت چھوٹی اور بڑی صنعتوں کو ریلیف دینے کیلئے وزیر اعظم کے حکم پر متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جو خوش آئند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موسم سرما میں عوام اور کاروباری برادری کو گیس کے بحران سے بچانے کے لئے بلا تاخیر ایل این جی کی درآمد شروع کی جائیں۔

زائد حسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -