محکمہ انہار: ایکسیئن رحیم یار خان کینال  ڈویژن لوٹ مار میں سب سے آگے

  محکمہ انہار: ایکسیئن رحیم یار خان کینال  ڈویژن لوٹ مار میں سب سے آگے

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) محکمہ انہار کرپشن میں سبقت لے گیا، ایکسیئن رحیم یار خان کینال ڈویژن نہری پانی (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

چوری اور ترقیاتی کاموں میں ریکارڈ کرپشن کاانکشاف ہوا ہے‘ تفصیل کے مطابق محکمہ انہار کرپشن کا گڑھ بن چکاہے جو نہری پانی چوری کے ساتھ نہروں کے پشتے مضبوط اور دیگر ترقیاتی کاموں کی کاغذی کارروائی کے بعد کروڑوں روپے کافنڈز ہڑپ کرلیتے ہیں جن کی میگا کرپشن سکینڈل پر افسران نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، ذرائع کے مطابق ایکسیئن انہار نے محکمہ کی بدنامی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے اور دفتر میں بیٹھ کر سیاستدانوں، حکومت کو مذاق قرار دے کر ہرزہ سرائی کرنا وطیرہ بنالیاہے، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کا واحد محکمہ انہار ہے جس کے افسران دفاتر اور فیلڈ سے غائب رہ کر گھروں میں ایس ڈی اوز اورعملہ کے ذریعے مال کمانے میں مصروف عمل ہیں، شہریوں نے کرپشن اورسرکاری وسائل کو لوٹنے والے مبینہ کرپٹ ایکسیئن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے جبکہ رابطہ کرنے پر ایکسیئن نے بتایاکہ وہ ملتان رہتے ہیں پانی کاسیزن کمالیااب افسران تبادلہ کرنا چاہیں تو کرلیں لیکن اور کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔

آگے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -