بینک آٓف پنجاب اور اینگرو فرٹیلائزرز کا کسانوں کومدد فراہم کرنے کیلئے معاہدہ

       بینک آٓف پنجاب اور اینگرو فرٹیلائزرز کا کسانوں کومدد فراہم کرنے کیلئے ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بینک آف پنجاب اور اینگرو فرٹیلائزرزنے آنے والے موسمِ سرما میں ساہیوال اور (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)

مرید کے میں مکئی اور باسمتی چاول کی فصل کیلئے کسانوں، تاجروں اور پروسیسروں کو گوداموں کی رسید پر مالی اعانت فراہم کرنے کی غرض سے اشتراک کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت کسان بین الاقوامی معیار کی سہولیات کے حامل سائلوز اسٹوریج میں اپنی مصنوعات محفوظ کرسکیں گے اور ان میں موجود  انونٹری پر کموڈیٹی پر مبنی فنانسنگ حاصل کرسکیں گے جوکہ بینکاری اداروں میں ضمانت کے طورپر کام کرے گا۔ واضح رہے کہ فصل کی کٹائی کے وقت معیاری اسٹوریج سہولیات کی کمی اور اگلی فصل کی کاشت کیلئے درکار رقم کی وجہ سے کسانوں کواپنی فصل معمولی قیمت پر فروخت کرنی پڑتی ہے جبکہ روائتی طریقوں سے اناج ذخیرہ کرنے سے اجناس کا معیارگرنے اور ان کو انفکیشن کا خطرہ لاحق ہوتاہے جس کی وجہ سے اس کی قدر کم یا مکمل طورپر ختم ہوجاتی ہے۔ جس سے کسان اورملکی ر زرعی شعبہ دونوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود اور اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ اس شراکت داری پر ہمیں بہت خوشی ہے۔ یہ شراکت داری چھوٹے کاشتکاروں میں منظم مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ فصلوں کے تیار ہونے کے بعد ہونے والے نقصانات کو نمایاں طورپر کم اور بہتر طریقے سے فصلوں کو ذخیرہ کرکے ملک کے زرعی نقصانات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کی مالیاتی شمولیت اور فلاح و بہبود کو ترجیح دینا کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس سے ملکی ترقی میں مدد ملے گی۔ 

 بینک آف پنجاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -