سازشی کھیل حکومت اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ‘ لیاقت بلوچ 

      سازشی کھیل حکومت اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ‘ لیاقت بلوچ 

  

ملتان (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ایئر فورس کے بہاد ر پائیلٹس اور فوج کے جوانوں نے بھارتی حملہ کو دلیری سے ناکام بنادیا تھا۔ وزیراعظم نے جب قومی اسمبلی میں بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

تو پوری قوم نے تحفظات کا اظہار کیا تھاکہ عجلت میں فیصلہ کیا گیا۔ کلبھوشن کا مسئلہ حل نہیں ہوا اور بھارتی پائلٹ کو بھی رہا کر دیا گیا۔ اس صورتحال کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہی ہیں۔ حکومت اپوزیشن اور ریاستی اداروں کو متصادم کرنے کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ سازشی خطرناک کھیل کا نقصان حکومت اور جمہوریت کا ہی ہوگا۔ بھارت دشمن اور کشمیریوں پر تاریخ کا بدترین ظلم کر رہاہے۔ بھارت کا ہر معاملہ شاطر دشمن کی حیثیت سے کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  سندھ سے عبدالحفیظ بجارانی، حزب اللہ جھکڑو، بلوچستان سے ہدایت الرحمن، جھیل کرد اور سلطان محنتی سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پشاور میں مسجد مدرسہ، کراچی میں علماء پر حملہ اور افغانستان میں تعلیمی اداروں پر دہشتگردی کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔ قومی ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردی کی از سر نو فعالیت کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔ ملک میں سیاسی افراتفری، بدترین ا قتصادی بحران حالات کو خرابی کے لیے سہولت کاری کا کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان جب تک اپنا آمرانہ و انتقامی رویہ نہیں بدلیں گے،حالات اور زیادہ خرابی کے شکار ہوں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہیں۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کی چکی میں ڈال دیے گئے ہیں۔ عوام نے نئی حکومت سے جو توقعات وابستہ کیں، وہ بڑی مایوسی کا شکار ہیں۔ آزمودہ، فرسودہ نظام ناکام ہے۔ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو ختم کرے گی۔ لاقانونیت کے تحت لاپتہ افراد کی بازیابی اور ملک میں اسلام کی حکمرانی کی جدوجہد جار ی رکھے گی۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ملک بحرانوں سے نکل آئے گا۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -