کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا گھیرا تنگ 

  کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا گھیرا تنگ 

  

ملتان‘ رحیم یار خان (وقا ئع نگار‘ بیورو رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر  (NCOC) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے(بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

 والوں کی نشاندہی کیلئے واٹس ایپ نمبر متعارف کروا دیا ہے۔جس کے ذریعے مذکورہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل مسیج کے مطابق شہری مذکورہ احتیاطی تدابیر پر عمل نا کرنے والے شہریوں کی تصاویر یا Video  3336262 0335 پر اپ لوڈ کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ شہری  متعلقہ علاقہ، تحصیل، ضلع کی تفصیلات کے ساتھ واٹس ایپ کریں گے۔ جبکہ نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا مریض داخل نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 191 تک برقرار ہے۔نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے شہر علاج 105 مریضوں میں سے 56 مریضوں میں مذکورہ وائرس کی تصدیق ہوئی یے۔26 مریضوں کی ٹیسٹ رپوپرٹس نیگٹیو آئی ہے۔جبکہ 26 شبہ میں داخل مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے۔ علاوہ ازیں گلشن کی 75 سالہ رخسانہ بی بی اور صادق آباد کا 43 سالہ بلال کو کرونا وائرس کے شبہ میں ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -