ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ خاور علی شاہ 

ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ خاور علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیر والا(نامہ نگار) ملکی سلامتی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی سے ملک دشمنوں کے عزائم کو تقویت پہنچانے(بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
 کی سازش کی جارہی ہے،آٹے اور چینی کے بحرانوں کے پیچھے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے دشمن کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع بلاول پور میں ممبر تحصیل امن کمیٹی راؤ جمشید علی خان کے جوان سالہ بیٹے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر راؤ ارشد علی خاں کی وفات پر ااظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کی بجائے مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے ہوتے تو آج پاکستان کا شمار خطے کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قیمت ادا کررہا ہے،ملکی سلامتی کے تحفظ ساتھ ساتھ عالمی امن کو حقیقت بنانے میں ہماری مسلح افواج نے بھرپور کردار ادا کیا اور اپنے ہزاروں نوجوانوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،سیاست چمکانے کیلئے فوج کی کامیابیوں کو ہدف تنقید بنانے والے خود اپنا محاسبہ کریں کہ وہ ایسا کرکے ملک وقوم کی کونسی خدمت کررہے ہیں۔اس موقع پر مخدوم سید علی اکبر شاہ،چوہدری محمد قاسم ارائیں،حفیظ سعیدی،ملک محمد ارشد،ملک حق نواز لپرا،حسن امام شاہ،ملک حفیظ گل،زاہد حسین بھٹی بھی موجود تھے۔
خاور علی ش