ٹماٹر‘ پیاز‘ ایل پی جی‘ انڈے‘ چکن کی قیمتوں میں اضافہ 

ٹماٹر‘ پیاز‘ ایل پی جی‘ انڈے‘ چکن کی قیمتوں میں اضافہ 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق29 اکتوبر2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 9.68 فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح1.38 فیصد زیادہ رہی ہے۔ ملک (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء  کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ7اشیاء  کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27اشیاء  کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر، پیاز،چینی، ماچس،کیلا،آلو، واشنگ سوپ، ایل پی جی(سلنڈر)،انڈہ(فارمی)،بیف پلیٹ،دال ماش، لہسن، خشک دودھ،چاول باسمتی (ٹوٹا)،مٹن،بیف اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضا فہ چکن (زندہ)، آٹا،دال مونگ،دال مسور، دال چنا، چاول اری6/9،گڑکی قیمتوں میں کمی جبکہ چائیکاکپ، ڈبل روٹی، دودھ (تازہ)،دال پلیٹ، دہی، گھی (کھلا)، چائے، ویجیٹیبل گھی،کوکنگ آئل،انرجی سیور، موٹالٹھا، الیکٹرک چارجز، آگ جلانے والی لکڑی،ھائی سپیڈ ڈیزل، جارجٹ،صابن، سگریٹ، لان(کپڑا)،نمک، سرخ مرچ(پسی ہوئی)، پیٹرول،گندم، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -