یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی‘ آٹا غائب‘ شہری خالی ہاتھ واپس‘ انتظامیہ پر تنقید 

یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی‘ آٹا غائب‘ شہری خالی ہاتھ واپس‘ انتظامیہ پر تنقید 

  

چوک سرورشہید‘ خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان) یوٹیلٹی سٹور غیر موثر ہوگئے،چوک سرورشہید میں دو یوٹیلٹی سٹور (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

قائم ہیں جہاں عوام کو کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہ ہے بلکہ جو اشیاء صرف یوٹیلٹی سٹورز پر موجود ہیں وہ بارہ آدھی قیمت پر دستیاب ہیں جبکہ عوامی ضروریات کی اشیاء چینی،آٹا وغیرہ عرصہ دراز سے نایاب ہے عوام بنیادی سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں  یوٹیلٹی سٹور بے مقصد ہوگئے ہیں۔ اور یہاں کے ملازمین کرپشن بھی کررہے ہیں اور مفت کی تنخواہیں بھی وصول کررہے ہیں اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹور پر ضرورت کی اشیاء مہیا کرنے کا مطالبہ کیا اور اگر غریبوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان یوٹیلٹی سٹورز کو بند کردیا جائے۔ گذشتہ روز پاکستان میں آٹے  و چینی کے شدید بحران اورانتظامیہ کی خاموشی پرخبرشائع ہوئی تھی جس پرانتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے چینی اورآٹے کابحران ختم کرنے کے لیے دکانوں پروافرمقدارمیں چینی اورآٹے کے تھیلے رکھ دئیے ہیں جہاں چینی 82روپے فی کلوگرام اور10کلوگرام آٹے کا تھیلہ 420روپے مل رہاہے مگرعوام کاکہناہے کہ آٹا کھانے کے قابل نہیں ہے اور چینی بہت ہی ناقص اور باریک ہے ایسالگتا کہ یہ چینی کماد کی نہیں بلکہ چوکندر کی ہے جس میں میٹھا بالکل نہیں ہے۔سہولت بازار میں تین دن سے اشرف شوگر مل بہاولپور کی چینی شناختی کارڈ پر85 روپے کلومل رہی تھی جب ناقص چینی 82روپے سہولت بازارمیں فروخت لگی تو اشرف شوگر مل نے اپناسٹال بندکردیاہے اب ناقص باریک چینی ہی فروخت ہورہی جوحکومت نے باہرسے خریدی ہے۔

تنقید

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)مرکزی سہولت بازار میں شناختی کارڈ کی کاپی اور سفارشی افراد کے لیے تو چینی فی کس کلو موجود(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

 ہے لیکن پیپلز کالونی کے سہولت بازار میں چینی نایاب ہے ضرورت مند چکر پر چکر لگاتے رہتے ہیں ہر دفعہ جواب ملتا ہے آج آئی ہی تھوڑی تھی ختم ہوگئی کل آنا آج آئی ہی نہیں پیپلز کالونی کے سہولت بازار میں چینی کی نایابی پر احتجاج کرنے والے افراد تنویر غوری رانا وقاص نواز محمد وقار اسلم یاسین غوری نے بتایا کہ حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام اور چینی مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلندو بانگ دعوؤں اور صبر کرنے کے مشورے دے کر عوام کے غیض و غضب کو دعوت دے رہی ہے حکومت چینی آٹا اور دیگر ضروریات زندگی کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بناتے ہوے مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے ورنہ عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی اور انہیں اپنی مدت بھی پوری نہیں کرنے دے گی وزیر اعظم عمران خان صرف اپنی کہی گئی باتوں پر غور کرلیں تو حالات ٹھیک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -