گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرے‘ ریلیاں‘ فرانسیسی سفارتخانہ بند کرنیکا مطالبہ 

          گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرے‘ ریلیاں‘ فرانسیسی سفارتخانہ بند ...

  

ملتان‘ راجن پور‘ فتح پور‘ دھنوٹ‘ کہروڑ پکا‘ خانپور‘ بارہ میل (نیوز رپورٹر‘ سٹی رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ناموس رسالت ؐ پر فرانس(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

 کے خلاف تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کے لیے تمام مسلم ممالک کو متحد ہو جانا چاہیے اور حرمت رسول (ص)کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تحفظ ناموس رسالت(ص) کے تحفظ کیلئے عالم سطح پر قانون سازی کی جائے حضوراکرم (ص)سے محبت اور ایمان کا اساس مسلمانوں کے دلوں سے محبت مصطفی (ص)ختم کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے لیکن ہر مسلمان کے دل میں حضور کی محبت میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر مسلمان ناموس رسالت (ص)کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہے اور کافروں کو جہنم واصل کرنے کے لیے ہرمسلمان تیار ہے۔دنیا وآخرت کی کامیابی کے لیے اسوہ رسول(ص) پرعمل پیراہونا ہوگا۔ہمارے نبی(ص) کو پوری دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا تاکہ آپؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کر کے اپنی آخرت کو سنوار سکیں۔مظاہرے میں جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ، نائب صدر عبدالواہاب خان، انفارمیشن سیکرٹری شہباز قریشی، کوآڈینٹرچوہدری آصف ارشاد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک ظہیر اعوان، اقبال عاربی،ملک عزیز لابر، یوسف ندیم،اشرف خان،محمد اصغر جاوید روکھڑی،سلیم اللہ خان، محمد علی قریشی، محمد سلیم، سجاول خان ودیگر شریک تھے۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کے زیرِاہتمام فرانس کے صدر کی طرف سے گْستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عشق مْصطفیٰ ریلی نکالی گئی جو مین کیفے ٹیریا سے شروع ہوئی جس میں سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی. اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گْستاخانہ خاکے عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے پاکستانی عوام فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔  فرا نس میں حکومتی سر پر ستی میں گستا خا نہ خاکوں کی اشاعت کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور تو ہین امیز خا کو ں سے پو ری دنیا کے مسلما نو ں کے جذ با ت ٹھیس پہنچا ئی گئی ہے اور دنیا بھر میں کو ئی بھی مسلما ن نبی کریمؐ کی شا ن اقدس میں گستا خی کو ہر گز برداشت نہیں کر سکتا اقوام متحدہ اور اسلامی مما لک گستا خانہ خاکوں کا فوری ٹھو س نوٹس لیں اور فرا نس سے تما م تعلقات ختم کر یں اور فرا نسیسی مصنو عا ت کا با ئیکا ٹ کیا جا ئے ان خیالات اظہا ر مذہبی سماجی شخصیت علا مہ سید محمد جمیل احمد شا ہ کا ظمی نے اپنے بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ حر مت رسول پر ہما ری جا ن بھی قر با ن ہے اور تا جدا ر مد ینہ حضرت محمدؐ تما م جہانو ں کیلئے با عث رحمت بن کر آئے ہیں اور ربیع اول کا مہینہ بر کتو ں رحمتو ں اور خو شیو ں وا لا مہینہ ہے اور حضور پا ک کی تعلیما ت تما م انسا نیت کیلئے مشعل را ہ  ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں پر ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مبشر نعیم چوہدری امیر جماعت اسلامی کروڑ لعل عیسن و دیگر نے کی، اس موقع پر شرکاء نے احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاکے عالمی امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے،مسلم ممالک فرانس کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ ہمارے نبی حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برادشت نہیں کی جاسکتی آپ ؐ سے محبت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت رانا اصغر علی شاہین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان سے فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کرکے فرانسیسی سفارتخانہ بند کیا جائے۔ توہین آ میز خا کوں کی اشا عت کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں حکو مت سر کا ری سطح پر احتجاج ریکارڈ کر وا ئے یہ مطا لبہ حا جی ملک الطاف حسین رڈ چیر مین حا جی محمد حسین رڈ فاونڈیشن پا کستان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر نے بھی آپؐ کی شان میں گستا خی کی نا پاک جسارت کی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں اور حکو مت سے مطا لبہ ہے کہ فی الفور فرا نس سے ہمہ قسم کے تعلقات کو ختم کیا جا ئے۔ نمائندہ ایم این اے شیخ وقار الدین اور صوبائی رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں گستا خانہ خاکوں سے عالم اسلام کے جذبات مجروح کیے گئے ہیں مستقل اقدامات کا وقت آ چکا ہے رحمت دو عالم کی شان میں گستاخی رسول نا قابل معافی ہیں ہر فورم پر مذمت جاری رہے گی۔ شان اقدس میں گستاخی عالمی امن خراب کر نے کی سا زش ہے،یو رپ اظہارآزا دی رائے کی آڑ میں توہین رسالتؐ کا بند کرے، حضور نبی کریمؐ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے،آپکی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے،توہین رسالتؐ ؐ برداشت نہیں کریں گے،فرانس سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے راہنماء مو لانا عبدالمجید انو رنے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدرکے توہین رسالت ؐ پر نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ فرانس کی حرکت کسی بھی طرح سے مسلم امہ کے لیے قابل برداشت نہیں ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر حضور اکرمؐ  کے گستاخانہ خاکے کے شائع کرنے کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کی طرف سے آج جمعرات 12بجے دن ریلوے چوک تاڈی سی آفس تحفظ ناموس رسالت مارچ ہوگا۔ خان پور لیاقت پور صادق آباد سمیت ضلع بھر سے عہدیداران کا رکنان اور ختم نبوت کے ہزاروں پروانے ریلی میں شریک ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -