ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف آپریشن تیز‘ دو صنعتی یونٹس کو رگڑا 

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف آپریشن تیز‘ دو صنعتی یونٹس کو رگڑا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سپیشل رپورٹر)  ملتان میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاون میں شدت آ گئی ہے اورڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
پر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع دو صنعتی یونٹس کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پہلا مقدمہ یسین پولی ایسٹر انڈسٹریز کے مالک اختر بلوچ کے خلاف درج کیا گیا ہے،اس انڈسٹری میں پلاسٹک کو آگ لگانے سے بے تحاشا دھواں خارج ہو رہا تھا۔دوسرا مقدمہ شاہین چپ بورڈ انڈسٹریز کے مالک شیخ عرفان کے خلاف درج کرایا گیاہے،مقدمات ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفراقبال کی درخواست پر تھانہ مظفرآباد میں درج کرائے گئے ہیں۔یاد رہے کی یہ کارروائیاں انوائر مینٹل ایکٹ اور صحت عامہ کے تحفظ کے پیش نظر کی گئیں ہیں۔ جبکہ سموگ کے خطرات کم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پر عزم ہے۔دھواں چھوڑنے اور غیرقانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف گزشتہ روز بھرپور کریک ڈاون کیا گیا۔ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی 6 گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
رگڑا