ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں کو جرمانے کرنیکا فیصلہ 

ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں کو جرمانے کرنیکا فیصلہ 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی جانچنے کیلئے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے سرکاری نرخ نامے، اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو چیک کیا،سرکاری نرخ سے زائد وصول کرنے والے(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے واے دکانداروں کو وارننگ اور جرمانے بھی کئے گئے۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ڈویڑن بھر میں درآمد شدہ چینی کہ فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سیل پوائنٹس بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔سہولت بازاروں میں بھی چینی اور آٹا دستیاب ہے۔ عوام کا رجحان دیکھ کر سہولت بازاروں میں آٹے کا کوٹہ بڑھانے بارے غور کیا جارہا ہے۔کمشنر نے آٹے،چینی کے سیل پوائنٹس چیک اور سٹاک بارے جانچ کی اور کہا کہ شہری بھی صرف سرکاری نرخ نامے دیکھ کر قیمت ادا کریں۔ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے ممتازآباد مارکیٹ میں دورے کے موقع پر سرک پر تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسداد تجاوزات اسکواڈ کو ممتازآباد مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا۔علاوہ ازیں کمشنر ملتان نے سہولت بازاروں کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -