مختلف شہروں میں حادثے‘ انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق‘ دو زخمی
لیاقت پور‘ مٹھن کوٹ‘ ماچھیوال (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) لیاقت پور(نامہ نگار) تھانہ تبسم شہید سرکل لیاقت پور کے ایس ایچ او انسپکٹر ممتاز ججہ ٹریفک حادثہ میں جاں (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
بحق ہو گئے۔ وہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ سے پیشی بھگتنے کے بعد اکیلے واپس لیاقت پور آرہے تھے کہ ان کی کار چنی گوٹھ روڈ پر جندوپیر ویلکم گیٹ کے ستون سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔انہیں ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جاں بحق انسپکٹر کو ان کے آبائی چک نمبر 62 ڈی بی تحصیل یزمان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی ایس پی لیاقت پور محمد اسلم خان، ڈی ایس پی خانپور فرخ جاوید، ڈی ایس پی بہاولپور مامون رشید، پولیس افسران و اہلکاران سیاسی وسماجی نمائندوں، عمائدین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر ممتاز ججہ ایک مقدمہ کے سلسلہ میں گزشتہ کئی روز سے عدالت عالیہ بہاول پور بنچ کے سخت اہم احکامات سے دلبرداشتہ اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ وہ ایک خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر سے بچوں کی برآمدگی کے لیئے مسلسل سفر کرکے نارووال، فیصل آباد، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار رہے تھے۔ مٹھن کوٹ کے نزدیک انڈس ہائی وے پرپھٹہ رکشہ سامنے سے آنے والے مزدہ ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا‘ کوٹ مٹھن کے رہائشی دو نوجوان مظہر حسین کورائی اور فاخر نواحی قصبہ مرغائی میں میلاد مصطفی کی محفل میں شرکت کر کے واپس مٹھن کوٹ کی طرف پھٹہ رکشہ پر آرہے تھے کہ مٹھن کوٹ کے نزدیک انڈس ہائی وے پر سامنے سے آنے والے ایک مزدہ ٹرک جو کہ سبزی لوڈ کر کے کشمور سندھ کی طرف جا رہا تھا سے آمنے سامنے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 25 سالہ نوجوان مظہر حسین کورائی جو کہ رکشہ چلا رہا تھا اور تین معصوم بچوں کا باپ تھا موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ دوسرا فاخر نامی نوجوان شدید زخمی ہوا جس کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا ہے متوفی نوجوان مظہر حسین کی نماز جنازہ دربار فریدؒ پر ادا کی گئی جس میں شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نوجوان کی اچانک موت پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔ بوریوالا روڈ نجی ہسپتال کے سامنے موٹرسائیکل سوار ٹرک کی زد میں آ گئے، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوا‘ اڈا ماچھیوال بوریوالہ روڈ پر واقع الشفاء ہسپتال کے سامنے دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جاں بحق نوجوان کی شناخت قاسم بھٹی سکنہ بوریوالہ کے نام سے ہوئی جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ ماچھیوال نے فرار ٹرک اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
حادثات