30 لاکھ مالیت کی گندم لیکر فرار ہونیوالا ٹرالر ڈرائیور گرفتار 

      30 لاکھ مالیت کی گندم لیکر فرار ہونیوالا ٹرالر ڈرائیور گرفتار 

  

 ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد سے 30 لاکھ مالیت کی گندم سے لوڈ ٹرالر غائب ہونے کے معاملے پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

سے ٹرالر ڈرائیور جہانگیر گرفتار کرلیا گیا‘ 30 لاکھ مالیت کی گندم سے لوڈ ٹرالر برآمدکرلیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد سے جہانگیر نامی ٹرالر ڈرائیور اپنے 9 ساتھیوں سمیت فوڈ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد سے 30 لاکھ مالیت کی 54 ٹن گندم لوڈ کرکے اسلام آباد گودام لیجانے کی بجائے دھوکہ دہی امانت میں خیانت کرتے ہوئے گندم سمیت غائب ہوگیا تھا،ملزم ٹرالر ڈرائیور جہانگیر نے بلٹی پر اپنا نام غلط لکھا اور ٹرالر کی نمبر پلیٹ بھی تبدیل کی ہوئی تھی، سرکاری گندم مالیتی تیس لاکھ (3000000) روپے ٹرالر سمیت غائب کرنے پر فوڈ انسپکٹر ملک قاسم آرائیں کی مدعیت میں   ملزم جہانگیر سمیت 10 افراد کے خلاف تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں مقدمہ نمبر 267/20 بجرم 420/468/471/407 ت پ درج ہوا تھا، ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری ذاکر گجر کی سربراہی میں ٹھٹھہ صادق آباد کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروکار لاتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور ملزم جہانگیر ولد عباس حسین کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے،ملزم کے قبضہ سے 30۔لاکھ مالیت کی گندم سے لوڈ ٹرالر بھی برآمد کرلیا ہے، 30 لاکھ کی گندم برآمد کرنے ملزم گرفتار کرنے پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ چوہدری ذاکر گجر سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے، ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کا کہنا تھاکہ ملزم چاہے جتنا ہی شاطر کیوں نا ہو قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -