کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں محفل میلاد

 کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں محفل میلاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں محفل(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)
 میلاد کا انعقاد کیا گیا محفل کی صدارت ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر خیرالزمان نے کی جبکہ محفل میلاد میں نقابت کے فرائض غلام محی الدین اویسی اور الطاف حسین نے کی محفل میلاد میں یاسر اکرام، راؤ زاہد محمود،ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر محمد شاہد،ڈاکٹر عمران خان،ڈاکٹر علی شاہد،ڈاکٹر علی احمد،ڈاکٹر محمد اسحاق،ڈاکٹر  محمد طاہر صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن،احمد ثبات،راؤ احمد خان،ادریس گجر،فہیم شہزادسمیت پروفیسرز،لیکچرار،،فکیلٹی عملہ سمیت کثیر تعداد میں طلباء موجود تھے کانفرنس میں معروف عالم دین علامہ طیب طاہر نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ پر بھرپور روشنی ڈالی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر خیرالزمان نے کہا کہ اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے آپ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں طلباء کو حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہئیے محفل میلاد میں یونیورسٹی کے طلباء نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں منفرد انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کرکے حاضرین کے قلوب کو منور کیا۔
محفل میلاد