صنعتوں کیلئے بجلی سستی‘ پاکستان کی  حیثیت میں بہتری آئے گی‘ تنویر محمود

   صنعتوں کیلئے بجلی سستی‘ پاکستان کی  حیثیت میں بہتری آئے گی‘ تنویر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر تنویر محمود نے صنعتو ں کے لیے بجلی (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
50%تک سستی کرنے اور یکساں سلیب کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اظہار تحسین کیا ہے اور اسے صنعتوں کے لیے ایک بہترین اقدام قرار دیا ہے۔صد ر چیمبر نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں صنعت کاری کے فروغ اور بر آمدات میں اضافہ ہوگا۔صدر چیمبر نے کہا کہ یکم نومبر سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے معمول سے زیادہ بجلی کے استعمال پر جون 2021تک 50فیصد رعایت اور یکساں سلیب سے اس طرح کی انڈسٹری 24گھنٹے چلے گی جس سے یقینی طور پر پاکستان کی معاشی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی سے پیداوار بڑھے گی اور ملک میں خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔صدر چیمبر نے کہا کہ ملک میں مہنگی بجلی کے باعث ہم بر آمدات کے شعبہ میں بیرونی ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور مہنگی بجلی کی وجہ سے ہی ہماری برآمدات کم اور ہماری صنعتوں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔صدر چیمبر نے امید ظاہر کی کہ اس پیکج سے انڈسٹری کو کافی ریلیف حاصل ہوگا اور بر آمداد میں بھی مزید اضافہ ہوگا جبکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہونگی۔
تنویر محمود