گرفتاری کا خدشہ‘ ڈویلپر کی طرف سے 1  کروڑ 70 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع

       گرفتاری کا خدشہ‘ ڈویلپر کی طرف سے 1  کروڑ 70 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پر مریم سٹی ملتان کے ڈویلپر محمد جاوید نے(بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

 گرفتاری سے بچنے کے لیے 1کروڑ 70لاکھ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی ہے جو کہ سٹامپ ڈیوٹی ٹیکس کی مد میں خورد برد کئے گئے تھے تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض احمد سنپال نے مریم سٹی ہاؤسنگ کالونی کی انکوائری کی تو ڈویلپر محمد جاوید نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5کنال زمین سرکار  کے نام نہیں کی تھی ڈویلپر نے گرفتاری کے ڈر کی وجہ سے 5کنال زمین مالیت 1کروڑ 70لاکھ روپے سرکار کے نام کردی ہے جو کہ اس نے خورد برد کر لئے تھے۔

خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -