بامن جی چوک پر فائرنگ‘ ایک نوجوان جاں  بحق‘ دوسرے کی حالت نازک‘ کارروائی شروع

 بامن جی چوک پر فائرنگ‘ ایک نوجوان جاں  بحق‘ دوسرے کی حالت نازک‘ کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) کینٹ پولیس نے کار سوارمسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق محمد شہباز نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز میرا بھائی شان،شہبازاور شہزاد، سمیع اللہ اپنی اپنی موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر کارڈیالوجی ہسپتال سے گھر جارہے تھے کہ بامن جی سکوائر کے قریب سفید رنگ کی کار میں سوار ملزمان سہیل، انس، ثاقب ایک نامعلوم درائیور کے ہمراہ میرے بھائی پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں میرا بھائی شان اور شہباز زخمی ہوگئے دونوں کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میرا بھائی شان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شہباز زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہیں،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
حالت نازک