بچے کو اغوا کرنیکا مقدمہ‘ آج کیس کا فیصلہ متوقع

 بچے کو اغوا کرنیکا مقدمہ‘ آج کیس کا فیصلہ متوقع

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے کمسن بچے کو تاوان کے(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

 لیے اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے سماعت آج مقرر کی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے مطابق ملزمان انیسہ اقبال، دانش اقبال اور ظفر حسین کے خلاف مدعی محمد فیصل نے 10 اگست کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ گورنمنٹ کنٹریکٹر ہے ایک روز اپنے گھر کا سامان منتقل کررہا تھا کہ اسی دوران بذریعہ فون اطلاع ملی کہ 4 سالہ بیٹے محمد موسیٰ کو مذکورہ ملزمان نے اس وقت اغواء کرلیا جب وہ گھر میں کھیل رہا تھا ملزمان نے بچہ واپس کرنے کے مطالبے پر تاوان طلب کیا اور ایک لاکھ روپے وصول کیے بعدازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا اور تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی تھی۔ تاہم کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -