میلسی: سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساؤتھ  پنجاب شعیب اقبال بخاری کا سہولت بازار کا  دورہ‘ سٹالز کی چیکنگ‘ مختلف امور پر بریفنگ

 میلسی: سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساؤتھ  پنجاب شعیب اقبال بخاری کا سہولت ...

  

  میلسی(تحصیل رپورٹر)سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سید شعیب اقبال بخاری نے گذشتہ روز سہولت بازار(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 میلسی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے سہولت بازار میں لگائے گئے اشیاء خوردو نوش کے سٹال چیک کیئے اور صارفین سے نرخوں سے متعلق دریافت کیا بعد ازاں انہوں نے آٹے کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کے سلسلہ میں مختلف آٹا سیل پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا اور آٹے کی کوالٹی چیک کی اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سہولت بازار کے ذریعے صارفین کو اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان بازاروں کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے جہاں آٹے، چینی، سبزیوں، گوشت اور فروٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی کیلئے پنجاب حکومت کے افسران دن رات مصروف عمل ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق علی ڈوگر، اے ایف سی شہزاد جعفری، سی او چوہدری محمد اکرم واہلہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بریفنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -