سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب آفتاب  احمد پیر زادہ کا سہولت بازار کا دورہ‘ سٹالز کا معائنہ

    سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب آفتاب  احمد پیر زادہ کا سہولت بازار کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ (نیوز رپورٹر) سہولت بازار مظفر گڑھ میں آفتاب احمد پیرزادہ سیکرٹری لائیوسٹاک ساؤتھ پنجاب نے اچانک (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
دورہ کیا۔ اْن کے ہمراہ سٹاف افسر سیکرٹری لائیوسٹاک سا ؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد اقبال بھی موجود تھے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک ساؤتھ پنجاب نے سہولت بازار میں آٹے، چینی، گوشت، انڈوں اور سبزیات کے سٹالوں معائنہ کیا۔ انہوں نے سہولت بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیااورچینی اور آٹے کی روزانہ سیل کے بارے دریافت کیا۔اس موقع پر سہولت بازار میں موجود خریداروں اور انتظامی افسران سے اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اس کے بعد انہوں نے ہول سیل ڈیلرز طلحہٰ ٹریڈرز اور شیخ نعیم ولد صدیق ٹریڈرز ریلوے روڈ پہنچ کر گھی، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور مقدار اور معیار کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ  انہوں نے ریٹیلر شاپ السعود شاپنگ سنٹر علی پور روڈ مظفر گڑھ شہر کا بھی معائنہ کیا جس میں انہوں نے آٹے، چینی اور دالوں کے ریٹ کو چیک کیا۔سہولت بازار دورہ کے دوران  انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور ڈاکٹر طارق سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفر گڑھ بھی موجود تھے۔
معائنہ