حاصل پور: کروڑوں روپے کی سرکاری  اراضی پر مافیا قابض‘ متاثرین دربدر

 حاصل پور: کروڑوں روپے کی سرکاری  اراضی پر مافیا قابض‘ متاثرین دربدر

  

حاصل پور(نمائندہ خصوصی)حاصل پور کے نواح چک نمبر 70 فتح کے (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

قریب کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ گروپوں نے ناجائز قبضہ کر لیا ہے۔جبکہ چولستان کی اراضی کو آباد کرنے والے غریب محنت کشوں کو مالکانہ حقوق دینے کی بجائے چولستان بہاولپور کا عملہ قبضہ گروپوں سے ملکر ناجائز قبضے کرانے میں ملوث ہے۔علاقہ کے محنت کش محمد شریف نے کہاکہ اس نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر 70 فتح کے قریب چولستان کا غیر آ باد رقبہ قابل کاشت بنایا۔جس کا سارا علاقہ گواہ ہے۔با اثر افراد نے محکمہ چولستان کے عملہ اور پولیس مروٹ سے ساز باز کرکے اسے بیوی بچوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا کر رقبہ پر ناجائز قبضہ کر لیا۔جبکہ پولیس نے بھاری رشوت لیکر قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان پر مقد مہ درج کر لیا۔ آر پی او بہاولپور سمیت تمام اعلی حکام کو درخواستیں دی ہیں۔مگر ان کو انصاف فراہم نہ ہو رہا ہے۔محنت کش محمد شریف نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لیکر کاروائی کرنے اور رقبہ کاقبضہ واپس کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر اسے انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ اپنے بچوں سمیت پریس کلب حاصل پور کے سامنے خود کشی کر لے گا۔

در بدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -