وزیراعلیٰ کی ترجمان خصوصی سیمابیہ طاہر کا کالجز ہسپتال‘ تھانوں کا دورہ‘ مختلف امور پر بریفنگ
حاصل پور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجمان خصوصی سیمابیہ طاہرنے حاصل پورڈگری کالج بوائز و گرلز، ٹی ایچ کیو(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
ہسپتال، سٹی و صدر تھانوں کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ ضلعی چیئرپرسن شہلا، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر منصور خاں کھرل کے ہمراہ تھیں ڈگری گرلزو بوائز کالج میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کے نوجوان کو ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور حصہ لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ سٹوڈنٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سماجی برائیوں کے خلاف جہاد کریں انہوں نے کہاکہ بچیوں اور بچوں سے چائلڈ لیبر کروا کر گناہ کرنے والوں کا محاسبہ کریں اور ان کو سوسائٹی کا حصہ بنائیں انہوں نے کہاکہ آج کے نوجوان کل کے معمر بنیں گے انہوں نے کہاکہ ملکی حالات کے پیش نظرآج ہمیں دونظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا چاہیے تاکہ دوست اور دشمن کی پہچان ہو انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے سامنے بے شمارمسائل کھڑے ہیں جوکہ بتدریج عمران خان حل کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ 50سال کا گند صاف کرنے کے لیئے حکومت کو کچھ وقت درکار ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ادارے جو کہ ایک بگاڑ کی شکل پیدا کر چکے تھے ان کو اصلی حالات میں لانا اور عوام کا خادم بنانا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کریں بعدازاں انہوں نے تھانوں کا بھی معائنہ کیااور سائلین کی پولیس کے خلاف فریادیں سنیں۔
بریفنگ