رحیم یار خان: چوری کی 15 وارداتیں‘ زیورات‘ موٹر سائیکل قیمتی سامان ”پار“ 

رحیم یار خان: چوری کی 15 وارداتیں‘ زیورات‘ موٹر سائیکل قیمتی سامان ”پار“ 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 15 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ سولر پینل‘بیٹریاں‘ موبائل فون‘ لیپ ٹاپ‘ پیٹر انجن اور گھریلو سامان چرا کر فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی سہیل خالق کے ساتھ(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 6 لاکھ 35 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات قادر آباد کے رہائشی اللہ وسایا کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان بشیر احمد وغیرہ نے 15 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ تیسری واردات چک 25 کے رہائشی اعجاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان عبدالرزاق وغیرہ نے 32 ہزار روپے کی نقدی اور گھریلو سامان چرا لیا‘ چوتھی واردات فیصل آباد کے رہائشی سلیمان منظور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات غلام رسول کالونی کے رہائشی محمد شاہد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات شوکت ٹاؤن کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات غلام محمد آباد کے رہائشی عابد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 8 ہزار 400 روپے مالیت کا موٹر سائیکل ایل ای ڈی اور چارجر چرا لیا‘ آٹھویں واردات ججہ عباسیاں کے رہائشی صابر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان پرویز وغیرہ نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات چک 49 کی رہائشی تہمینہ نثار کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد مدثر وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم اور بیٹریاں چرا لی‘ دسویں واردات چک 48 کی رہائشی طاہرہ افضل کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد مدثر وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم اور بیٹریاں چرا لی‘ گیارہویں واردات نیو غلہ منڈی کے رہائشی طارق حفیظ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 55 ہزار ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی‘ بارہویں واردات ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی راشد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی‘ تیرہویں واردات نیو ڈاہر کالونی کے رہائشی اختر ہاشمی کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان مبشر وغیرہ نے 98 ہزار 700 روپے مالیت کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون چرا لیا‘ چودھویں واردات مونی تھل کے رہائشی مدثر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا انورٹر بمہ بیٹریاں چرا لی جبکہ پندرہویں واردات مکھن بیلہ کے رہائشی مقبول احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد ارشاد وغیرہ نے 65 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چراکر فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

سامان ”پار“

مزید :

ملتان صفحہ آخر -