سرکاری کوٹے میں ہیرا پھیری‘ فلور ملز مالک کو بھاری جرمانہ عائد 

سرکاری کوٹے میں ہیرا پھیری‘ فلور ملز مالک کو بھاری جرمانہ عائد 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے یونائیٹڈ فلور مل میں سرکاری کوٹے کے آٹے میں ہیرا پھیری پر ملز مالک اور انتطامیہ پر مجموعی طور پر1 لاکھ جرمانہ (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

عائد کر دیا ہے جب کہ آبگینے خان نے فلور ملز کے خلاف مزید کارروائی کے لئے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کوارسال کر دی ہے۔یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے سرکاری کوٹے کا آٹا چیک کرنے کیلئے گزشتہ روز منگل کو شیر شاہ روڈ پر واقع یونائٹڈ فلور مل کا وزٹ کیا تھا،اس دوران  فلور مل میں سرکاری کوٹے کے آٹے کے20 کلو کے 820 بیگ اور10 کلو کے650 بیگ موجود تھے،آبگینے خان نے دوبارہ اچانک فلور مل کا معائنہ کیا توریکارڈ میں 20 کلو کے400 بیگ اور10 کلو کے 597بیگ سیل پوائنٹ اور نوٹیفائیڈ کریانہ سٹور پر بھیجے گئے تھے مگر سرکاری کوٹے کے آٹے کے 473 بیگ غائب کر دیئے  گئے تھے،جس پراسسٹنٹ کمشنر صدر نے واقعے کی مفصل رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی ہے اور اب فلور مل کے خلاف دیگر کارروائی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کریں گے۔

ہیرا پھیری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -