ناقص تفتیش‘ جرم ثابت ہونے پر انسپکٹر کو دو سال قید‘ 1 لاکھ جرمانے کا حکم 

ناقص تفتیش‘ جرم ثابت ہونے پر انسپکٹر کو دو سال قید‘ 1 لاکھ جرمانے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناقص انکوائری کرکے بے گناہ (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
قرار دینے والے انسپکٹر کو ناقص تفتیش کے نوٹس کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔تاہم پولیس انسپکٹر احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سہوکا وہاڑی کے مطابق ملزم محمد حسین نے رشتے کے تنازع پر متاثرہ افضل پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے وہ شدید جھلس گیا تھا تیزاب گردی کا مقدمہ نمبر 236/20 تھانہ سہوکا وہاڑی میں زیر دفعہ 336 بی درج کیا گیا تاہم انسپکٹر و تفتیشی افسر اعجاز مبشر نے کیس کی ناقص انکوائری کی اور ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا تھا جس پر ملزم بری ہو گیا تاہم فاضل جج نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر اعجاز مبشر کو ناقص انکوائری پر 27 اے کا نوٹس جاری کیا۔ 30 ستمبر 2020 کو جاری ہونے والے نوٹس پر انسپکٹر اعجاز مبشر کو دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔ تیزاب گردی کا مقدمہ نمبر 236/20 تھانہ سہوکا وہاڑی میں زیر دفعہ 336 بی درج کیا گیا تھا۔
تیزاب گردی